کراچی:  پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو یومیہ 70کروڑ گیلن پانی کی کمی کاسامنا ہے۔

آنے والے سالوں میں شہر قائد کیلیے کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس سے اتنی بڑی مقدار میں پانی کی کمی کو پو را کیاجا سکے پانی کی کمی کو پورا کر نے کیلئے نہ وفاق کی جانب سے اور نہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی سنجید ہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی ضرور سامنا ہے لیکن گرمیوں میں اگر کے الیکٹرک نے5مرکزی پمپنگ اسٹیشن کو بلا تعطل بجلی فر اہم کی تو ہم اس مشکل چیلنج کو قبول کر تے ہے ناغہ سسٹم کا سہار ا لے کر پانی کی کمی کو پورا کر یں گے شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ گر میو ں میں پا نی احتیاط سے استعما ل کر یں کیونکہ آ پ جس پا نی کی بچت کر یں گے وہ کسی دوسرے کے کام آ ئے گا۔

کراچی میں گرمیوں میں پانی کی خوفناک صورتحال سے دو چار ہو سکتا ہے جس کے لیے سند ھ حکومت اور وفا ق کی جانب سے کو ئی حکمت عملی مر تب نہیں کی جا رہی ہے شہر کو یومیہ 70کر وڑ گیلن پا نی کی کمی کا سامنا ہے کے فور کا منصوبہ مسلسل تا خیر کا شکار ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈاسد اللہ خان نے ایکسپریس اخبار سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کر اچی میں 50فیصد کچی آبادی اور50 فیصد پختہ آبادیو ں میں شہر ی رہا ئش پذیر ہے۔

The post کراچی کو یومیہ 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کاسامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HWFHzW

Post a Comment Blogger

 
Top