میرے میں کرونا وائرس ہے ، وائرس کو مزید لوگوں میں منتقل کروں گا حکومت روک سکتی ہے تو روک لے ۔ نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل......................

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین( 18 مارچ 2020ء ) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوجوان کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ ، وائرس کو (200) افراد میں پھیلانے کیلئے حکومت کو چیلنج کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو میں نوجوان کرونا وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ اور کہتا ہے یہ وائر س میں مزید لوگوں میں بھی پھیلاؤں گا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت کو چیلنج بھی کر دیا ۔................تاہم نوجوان کا تعلق کس شہر یا ضلع سے ہے اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہ آسکیں ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی  مرکز نگاہ بن گئی ہے۔ صارفین ویڈیو پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ کچھ صارفین نے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات میں جب پوری دنیا ایک خطرناک باوٴ کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے اس طرح سے حکومت کو چیلنج کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔نوجوان کا کرونا وائرس دیگر افراد میں پھیلانے کی دھمکیاں دینا بھی تشویش ناک ہے۔

Post a Comment Blogger

 
Top