سوتے ہوئے منہ سے رال ٹپکنا کس چیز کی علامت ہے؟

''سوتے ہوئے اکثر افراد کے منہ سے رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے جسے باعث شرمندگی سمجھا جاتا ہے۔ تاہم سائنسدانوں نے ایسے افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپ کیلئے خوش آئند ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ پرسکون نیند سوتے ہیں اور ان کے خواب مثبت نوعیت کے ہوتے ہیں ان کے منہ سے نیند کے دوران رال بہنا شروع ہو جاتی ہے۔نیند کے دوران رال بہنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیند کا ابتدائی مرحلہ جسے ’’ریپڈ آئی موومنٹ مرحلہ‘‘ کہتے ہیں جو کہ بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہوا۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کی نیند میں کوئی خرابی نہیں ہے۔آپ کا جسم اور دماغ نیند سے بھرپور استفادہ کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کی رال نیند کے دوران کبھی نہیں ٹپکتی انہیں نیند سے متعلق اکثر شکایات رہتی ہیں۔ ان لوگوں کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جو یا تو پوری طرح سے نیند نہیں حاصل کر رہے یا پھر یہ پرسکون نیند حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔''

Post a Comment Blogger

 
Top