''پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز457تک جاپہنچے ہیں جس کے باعث سب نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی ہیں۔ مہلک وائرس کےحوالے سے شوبز انڈسٹری کے افراد دوسروں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغامات دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ اقراء عزیز اور انکے خاوند یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کررکھی ہے۔تصویر میں اقراء عزیز نے فیس ماسک پہن رکھا ہے جبکہ یاسر حسین نے سینیٹائزر اٹھا رکھا ہے۔اقراء عزیز نے پیغام میں لکھا کہ سب لوگ اپنا خیال رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں، ساتھ ہی لوگوں سے ملنا جلنا بھی بند کردیں۔''

Post a Comment Blogger

 
Top