پتوکی:(29 فروری 2020) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں گتہ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ رات گئے پتوکی کے علاقے جمبر میں پیش آیا،جہاں ملتان روڈ پر واقع گتہ فیکڑی میں بوائلر اچانک پھٹ گیا، حادثے میں بوائلر پر کام کرنے والے پانچ مزدور موقع پر جا ں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں اور زخمیوں کو پھول نگر ٹراما سنٹر منتقل کیا،جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فیکٹریوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3ckDWub

Post a Comment Blogger

 
Top