لاہور:  پی ایس ایل 5میں ہفتے کو ان فارم ٹیموں کا مقابلہ ہوگا جب کہ ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری فتح کا عزم لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نبرد آزما ہوں گے۔

ملتان سلطانز ہفتے کو ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل ہوں گے، میزبان ٹیم نے 4میچز میں 3فتوحات حاصل کی ہیں، ان میں سے آخری 2اپنے شہر میں تھیں، معین علی بیٹنگ فارم بحال کرچکے،ذیشان اشرف جارح مزاج اوپنر ہیں،شان مسعود بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہیں،رلی روسو طوفانی بیٹنگ کرسکتے ہیں،خوشدل شاہ کے ساتھ آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور روی بوپارا بھی موجود ہوں گے۔

عمران طاہر اسپن کا جادو جگائیں گے، پیس بیٹری میں سہیل تنویر اور محمد عرفان بیٹسمینوں کا امتحان لیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابھی تک 3فتوحات کے ساتھ ایونٹ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہیں، شین واٹسن فارم کے متلاشی جبکہ جیسن روئے ردھم میں آچکے ہیں،اعظم خان چھکے چھڑا سکتے ہیں، احمد شہزاد کو باہر بٹھانے کا امکان بڑھ گیا،سرفراز احمد امیدوں کا مرکز ہوں گے،محمد نواز اور بین کٹنگ بہترین آل راؤنڈر ہیں، ٹیم میں محمد حسین، نسیم شاہ اور ٹائمل ملز جیسے پیسرز بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب رات کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو پشاورزلمی کیخلاف میچ میں دوبارہ فتح کے ٹریک پر آنے کا موقع ملے گا، میزبان ٹیم نے ابھی تک 4 میں سے 2میچز جیتے ہیں،اسے لیوک رونکی،کولن منرو، ڈیوڈ میلان، کولنگ انگرام اور آصف علی پر مشتمل طویل بیٹنگ لائن میسر ہے،کپتان شاداب خان، فہیم اشرف اور عماد بٹ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاسکتے ہیں،پیسرز محمد موسیٰ اور رومان رئیس بھی موجود ہوں گے۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ فارم میں واپسی کی منتظر ہے، کامران اکمل اور ٹام بینٹن سے اچھے آغاز کی امیدیں ہوں گی، وہاب ریاض، حسن علی اور ڈیرن سیمی بال کے ساتھ بیٹ سے بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔

The post ملتان سلطانز مسلسل تیسری فتح کے لیے پُرعزم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cfmbMV

Post a Comment Blogger

 
Top