اسلام آباد:(28 فروری 2020) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث جاتی سردی واپس لوٹ آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات سے اسلام آباد،راولپنڈی،، اٹک، میانوالی، صوابی سمیت متعدد شہروں میں موسلادھاربارش جاری ہے، جس کے باعث موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، راؤلا کوٹ، میرپور اور باغ میں بھی بادل برس پڑے جبکہ اسکردو، شگر اورگردونواح میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/3acIn8F

Post a Comment Blogger

 
Top