کراچی: (13 مارچ 2020) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس دو روز کی بدترین مندی کے بعدمثبت ہوگیا۔ سرمایہ کارکہتے ہیں کورونا وائرس اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی ہوئی ہے۔
کروناوائرس اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث امریکا، یورپ اورایشیائی مارکیٹس میں شدید مندی چھائی رہی جس کے اثرات سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی نہ بچ سکی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روزآغاز پرہی 1682 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 34ہزار272 پر آئی تو کاروبار روک دیاگیا۔ 45 منٹ وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو بحال کیاگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پہلا سیشن712 پوائنٹس کی کمی سے35ہزار244 پراختتام پذیرہوا۔ دوسرے سیشن میں کاروبار میں تیزی آئی اس طرح مارکیٹ104پوائنٹس کے اضافے سے 36,036پربندہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح36,212جبکہ کم ترین سطح34,266ریکارڈ کی گئی۔
from کاروبار – Abb Takk News https://ift.tt/39SqkVx
Post a Comment Blogger Facebook