لاہور:(15 مارچ 2020) لاہور میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزیر حراست ملزم شبیر اور اعجاز نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا ،جہاں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم شبیر عرف سمیر اور اعجاز نامی ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے ڈولفن اہلکار محسن کو شہید کیا تھا ڈاکو شبیر عرف سمیر زیر حراست تھا، اس کے ساتھیوں اعجاز، خرم شہزاد اور انور نے اسے چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی،اس دوران انکی گولی لگنے سے انکا اپنا ساتھی شبیر ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے اعجاز مارا گیا اور عامراورانور فرار ہوگئے۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے،پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔
from جرائم – Abb Takk News https://ift.tt/3aTDyBx
Post a Comment Blogger Facebook