لاہور: (4 مارچ 2020) کورونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں اکتیس مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ ویزے کے حامل پر سفر کرنے پر پابندی برقرار رکھنے کا سرکلر جاری کردیا ہے۔
کوروناوائرس کے پیش نظرعمرہ زائرین پرپابندی میں31مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ ویزےکے حامل افراد پرسفرکرنے کی پابندی برقرار ہے۔ اس حوالے سے سعودی ایئر لائن نے31مارچ تک پابندی کا سرکلر جاری کردیا ہے۔ سعودی ایئر لائن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کے اسٹیشن مینجرزکوآگاہ کردیا۔
اکتیس مارچ تک عمرہ زائرین کی تمام ٹکٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ رقم کی واپسی کے لیئے سعودی ایئر لائن سیلز سپورٹ سینٹرسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
from کاروبار – Abb Takk News https://ift.tt/3aBL4kz
Post a Comment Blogger Facebook