• ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے گھر اللہ کے عذاب کی شکل میں اپاہج اور معذور بچے پیدا ہوتے ہیں  ...;صوبائی وزیر
    اطلاعات;لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک اور متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کرونا وائرس کے پھیلاو پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرونا وائرس سے منسلک سامان کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، ان کے گھر اللہ کا عذاب آتا ہے اور ان کے گھر اپاہج اور معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔
  • ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ ہم لوگ اس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ اللہ 
  • فیاض الحسن چوہا ن کے بیان کے بعد ان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ بات کر کے ایک منفی پیغام دیا ہے کیونکہ کسی بھی شخص کی اولاد کے بارے میں اس طرح کے الفاظ استعمال کرنا نا مناسب ہے۔
  • یاد رہے کہ کرونا وائرس نے پاکستان میں اپنی تباہ کاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعدہر طرف ہلچل مچ گئی ہے۔حکومت کی جانب سے بھی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کرونا وائرس پر کنٹرول کر لیا جائے لیکن ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا گیا۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے اور اس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔
  • اسی دوران پاکستان میں بھی 197افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد دو افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ لاہور میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔لیکن اب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک متنازع بیان دے کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنادیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کرونا وائرس سے منسلک سامان کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، ان کے گھر اللہ کا عذاب آتا ہے اور ان کے گھر اپاہج اور معذور بچے پیدا ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ ہم لوگ اس سے ہر گزرتے دن کے ساتھ اللہ کے عذاب کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔کے عذاب کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔
  • x

Post a Comment Blogger

 
Top