مائیکرو سافٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس خیراتی کاموں کو زیادہ وقت دینے کی خاطر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر صحت اور ترقی، تعلیم اور ماحولیات کی تبدیلی سے نمٹنے پر مزید توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ''65 ''سالہ بل گیٹس نے وارین بفیٹ کی بڑی کمپنی برک شائر ہیتھ وے کے بورڈ کو بھی چھوڑ دیا ہے۔
اس سے قبل سنہ ''2008'' میں وہ مائیکرو سافٹ کے روزانہ کے اپنے کام سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اپنے تازہ ترین اقدام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کمپنی ان کے لیے ’ہمیشہ اہم رہے گی‘ اور وہ کمپنی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور کام کرتے رہیں گے۔
لیکن انھوں نے کہا ’میں اس نئے مرحلے کو ایک موقعے کے طور پر دیکھ رہا ہوں جس میں میں اپنی ان دوستیوں اور شراکت داری کو قائم رکھوں گا جو میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ میں دونوں کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرتا رہوں گا جن پر مجھے فخر ہے اور میں دنیا کے مشکل ترین چیلنجز سے نمٹنے کے موثر طریقے سے ترجیحات طے کروں گا۔‘
امریکی جریدے فوربز کی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق بل گیٹس'' 103.6 ''ارب امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر ایمیزون کمپنی کے بانی جیف بیزوس کا ہے۔
انھوں نے یہ دولت پرسنل کمپیوٹر کے لیے سافٹ ویئر تیار کر کے حاصل کی ہے۔
نوجوانی میں وہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر نیو میکسیکو کے شہر الباقرقی منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے اپنے بچپن کے دوست پال الین کے ساتھ مل کر مائیکروسافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ پال ایلن کا سنہ ''2018'' میں انتقال ہو گیا۔
ان کے لیے بڑی کامیابی اس وقت سامنے آئی جب انھوں نے معروف کمپیوٹر کمپنی آئی بی ایم کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت انھوں نے آپریٹنگ سسٹم بنانے کا بیڑا اٹھایا جو کہ ایم ایس ڈاس کہلایا۔
سنہ ''1986 میں 31 ''سال کی عمر میں وہ دنیا کے سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی بن گئے۔
بل گيٹس نے برک شائر کے بورڈ میں سنہ ''2004'' کے بعد سے اپنی خدمات فراہم کی ہیں لیکن اب وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے خیراتی ادارے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ گزارتے ہیں۔ انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسے قائم کیا تھا۔
کرانیکل آف فیلینتھراپی نے ''سنہ 2018 ''میں ان دونوں کو دنیا کے سب سے زیادہ سخی یعنی ’خیر کا کام کرنے والے‘ افراد قرار دیا گیا تھا۔
انھوں نے اس سے قبل اپنے ادارے میں خیر کے کام کے لیے'' 4.8'' ارب ڈالر کا عطیہ دیا تھا۔

Post a Comment Blogger

 
Top