• ''پاکستانی گلوکارہ دعا ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی ایسی تصویر شئیر کی ہے جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
  • تفصیلات کے مطابق چند روزقبل پاکستانی گلوکارہ ومیزبان دعا ملک کی جانب سے اشارہ دیا گیا تھا کہ جلد وہ بھی اپنے بھائی فیروز خان کی طرح شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی ہیں۔
  • سوشل میڈیا پراداکارہ دعا ملک نےاپنی ایک باحجاب تصویرشیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے حجاب سے متعلق قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا ہے۔''
  • دعا ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘بسم اللہ الرحمٰن الرحیم، یا اللہ مدد! یہ کرنے کے لیے بے حد ہمت چاہیے’۔
  • دعا ملک کی پوسٹ سے یہ بات ظاہر ہے انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کی شروعات حجاب سے کی ہے۔
  • گلوکارہ کے اس نئےآغاز پر ان کی بہن ہمائمہ ملک نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔
  • ہمائمہ ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا کرے، حجاب مبارک دعا ملک’۔
  • ''خیال رہےحال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دعا ملک سے فیروز خان کے شوبز چھوڑنے سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیروز کے بعد بہت جلد ایسی ہی ٹوئٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے اور میرے بعد ہمائمہ کی باری ہوگی‘۔
  • چند روز قبل دعا ملک کے بھائی اور سابق اداکار فیروز خان نےبھی شوبزانڈسٹری سےکنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیاہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں‘''۔

Post a Comment Blogger

 
Top