• پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین پر تحقیق کی،حافظ مزمل کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل ہو چکا ہے
  • لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18مارچ2020ء) دنیا بھر میں اپنی تباہی مچانے کے بعد مہلک کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد245 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔
  • اسی دوران پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کر لیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کیت بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
  • نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حافظ مزمل نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں اسسٹنٹ رجسٹرار بھرتی ہوا ہے۔
  • مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ بطور فرانزک سائنسدان بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ان کا بتانا تھا کہ کم وقت میں کسی بھی بیماری کی ویکسین تیار کرنے کے لئے کمپیوٹیشنل ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی ہے۔حافظ مزمل نے بتایا ہے کہ اس نے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ویکسین کا ماڈل تیار کیا ہے جس کی مدد سے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کی جا سکتی ہے۔
  • یاد رہے کہ کرونا وائرس اب دنیا کے 165 ممالک میں پھیل چکا ہے جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 8 ہزار کے قریب افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے اس کی ویکسین بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔اسی دوران ایک پاکستانی سائنسدان نے کورونا وائرس کی ویکسین کا ماڈل تیار کر لیا ہے۔جامعہ پنجاب کے طالب علم حافظ مزمل نے کورونا وائرس کے چار اہم پروٹین تحقیق کی ہے جس کیت بعد اس کا تحقیقی مقالہ بین الاقوامی جریدے میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

Post a Comment Blogger

 
Top