لاہور: (7 مارچ 2020) ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانیوالے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
آج پہلا میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جمعے کو راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث دونوں ٹیمیں پریکٹس نہیں کرپائیں۔ موسم کی خبر دینے والوں نے ہفتے کو بھی بارش کی اطلاع دی ہے جس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانے والا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔
آج کا دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے۔ یہ میچ بھی ممکنہ طور پر بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو لازمی فتح کی ضرورت ہے۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2vLbelW
Post a Comment Blogger Facebook