لاہور: (16 مارچ 2020) تھانہ کاہنہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کےدرمیان مبینہ مقابلے کا مقدمہ پولیس اہلکار راشد امین بٹ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز تھانہ کاہنہ کی حدود میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا تھا۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے انسپکٹر راشد امین بٹ کی مدعیت میں مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے کے مطابق زیرحراست ملزم شبیر عرف شمیر نے انکشاف کیا کہ اس کا ساتھی کاہنہ دربار پر آیا ہوا ہے۔ جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا توملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم شبیرعرف سمیر اوران کا تیسراساتھی اعجازہلاک ہوگئے۔ ملزمان انور پنگالی والا اور خرم شہزاد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ہلاک ملزمان نے باغبانپورہ میں ڈولفن اہلکارمحسن کوشہید کیا تھا جبکہ فرار ہونےو الے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



from جرائم – Abb Takk News https://ift.tt/39OYt8J

Post a Comment Blogger

 
Top