''بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک شخص کو اس کے پڑوسیوں نے گھر میں بند کر کے باہر سے تالہ لگا دیا، جس کے بعد متاثرہ شخص نے فون پر پولیس کو اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے لوٹنے والے حیدر آباد دکن کے رہائشی شخص میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اسے قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی۔کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے پڑوسیوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھر میں اکیلا رہ رہا تھا اس نے اپنے پڑوسی سے اس حوالے سے بحث بھی کی تھی اور اس شخص کی کوشش تھی کہ کسی طرح گھر سے باہر نکل جاؤں، جس پر اس کے اہل محلہ نے فیصلہ کیا کہ علاقے میں کورونا وائرس مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اسے گھر میں بند کر کے باہر سے تالہ لگا دیا جائے''۔

Post a Comment Blogger

 
Top