قصور:(10مارچ 2020)صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق واقعہ قصور کے گاؤں دھالہ کلاں میں پیش آیا،جہاں متاثرہ خاندان ٹیلوں سے مویشیوں کے لئے خشک مٹی نکال رہا تھا،کہ اچانک مٹی کا بڑا تودہ ان پر آگرا۔
واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے،جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی ماں،بیٹی اور بھتیجی شامل ہے، جن کی شناخت تیس سالہ بشریٰ بی بی،چھ سالہ آمنہ اورسات سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔
from حادثات – Abb Takk News https://ift.tt/333kSfO
Post a Comment Blogger Facebook