کراچی:(10مارچ 2020) کراچی پولیس نے شہر قائد سے کمسن بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملیر پولیس کو ون فائیو پر اطلاع ملی کہ ایک خاتون نے مبینہ طور پر بچے کو اغوا کرلیا ہے، جس پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق بازیاب کرایا جانے والا ڈھائی سالہ شہیر ملیر سٹی کا رہائشی ہے، جسے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ والدین کی مدعیت میں اغواکار خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد اغواکار خاتون سے پولیس مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
from جرائم – Abb Takk News https://ift.tt/2Q2GK5L
Post a Comment Blogger Facebook