''دنیا بھر میں ذیابیطس(شوگر) سب سے زیادہ پھیلنے والی بیماری ہے جس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس بیماری سے قبل ہمارے جسم میں کئی پیچیدگیاں ہوجاتی ہیں جو کہ مذید بیماریوں کے جنم لینے کی وجہ بھی بنتی ہیں۔''

''ماہرین کے مطابق سب سے پہلے ہمارے بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمیں اس مسئلے کے بارے میں پتہ ہی نہیں ہوتا کیونکہ اس کی علامات عام ہی ہیں، اس لئے ایسی گھریلو خواتین جن کو یہ علامات ظاہر ہوں وہ فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں کیونکہ اگر وقت رہتے اس کا علاج نہ کروایا جائے تو شوگر تو آپ کو لازمی ہوگی، ساتھ ہی آپ کے گردے خراب ہونے کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔''

''بلڈ شوگر کی درج ذیل علامات ہیں جن کے بارے میں جاننا ہر کسی کے لئے ضروری ہے:
(1: دھندھلا پن)
''بلڈ شوگر کے بڑھنے سے آپ کی بینائی پر بھی فرق پڑتا ہے آپ کو چیزیں دھندھلی نظر آنے لگتی ہیں اور دن بہ دن یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے شوگر کے مریضوں میں بینائی سے متعلق مسائل پائے جاتے ہیں۔''
(2: انسولین میں کمی)
''جب جسم میں مناسب مقدار میں انسولین نہیں بنتی تو جسم کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے، ایسا ہونے پر اکثر تھکاوٹ کا احساس جلدی ہوجاتا ہے اور نیند میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔''
(3: چوٹ کے دیرینہ نشانات)
''جسم کے کسی بھی حصے پر چوٹ لگے، چاہے وہ پہلے کی ہو یا تازی ہو اس کے نشانات دیر پا ہوتے ہیں اور کافی وقت تک یہ نشانات جسم پر رہتے ہیں۔''
(4: خشک منہ)
''بلڈ شوگر بڑھنے سے منہ خشک رہتا ہے ہر تھوڑی دیر بعد پانی کی شدت سے کمی کا احساس ہونے لگتا ہے، اور ہر کچھ وقت بعد ہم پانی پیتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کی سب سے عام نشانی ہے۔''
(5: پیشاب کا زیادہ آنا)
''ہائی بلڈ شوگر کی وجہ سے گردوں کو خون فلٹر کرنے میں زیادہ محنت درکار ہوتی ہے اس لئے پیشاب زیادہ آتا ہے۔ اب یہاں یہ خیال کرنا کہ زیادہ پانی پیئیں گے تو زیادہ حآجت ہوگی یہ بیماری کے لحاظ سے درست نہیں ہے۔ ان تمام علامات کے ظاہر ہونے پر ڈاکٹرز سے ضرور رابطہ کرلیں، کہیں آپ کی صحت پر اس سے منفی اثر نہ پڑے۔''

Post a Comment Blogger

 
Top