اسلام آباد:(10 مارچ 2020)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے،کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو عوامی مفاد کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کو توانائی ڈویژن کی جانب سے گیس اور بجلی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چار مارچ کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کامرس ڈویژن کی سفارش پر حفاظتی آلات پر پابندی کی منظوری دے گی جبکہ اجلاس میں وفاقی حکومت کے ایگزیکٹو اور خود مختاری کی تشکیل نو سے متعلق تجاویز پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں سیکیورٹی ایکسچینج پالیسی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے جبکہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
وفاقی کابینہ اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کےلئے گریڈ ایک تا پندرہ کی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کی سفارش پر غور کرے گی اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کےلئے کوٹہ 100 فیصد رکھنے کی سفارش قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔
اس کے علاوہ کابینہ بھارت سے ایک مرتبہ فصلوں کے لئے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری دے گی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/38Brljl
Post a Comment Blogger Facebook