اسلام آباد:(10 مارچ 2020)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید نو کیسز کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے نو کیسز کی تصدیق کرتا ہوں،یہ تمام کیسز کورونا کے پہلے سے مریضوں سے متاثر ہوئے ہیں،ان لوگوں کے مزید متاثرہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے سولہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ رات گئے محکمہ صحت سندھ کی جانب کہا گیا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے پانچ مریض شام جبکہ تین لندن سے کراچی آئے تھے۔



from Abb Takk News https://ift.tt/39F3Cjt

Post a Comment Blogger

 
Top