Home
»
»Unlabelled
» ''کیک آرٹسٹ کے کیک سے بنائے حیرت انگیز آپٹیکل الوژنز آپ کو حیران کر دیں گے''
''بین کولین ایک سابق ٹیٹو آرٹسٹ اور اب ایک غیر معمولی فوڈ آرٹسٹ ہیں۔ کیک سے تخلیق کیے گئے آپٹیکل الوژنز کے باعث انہیں بہت زیادہ توجہ مل رہی ہے۔ وہ کیک کو پھلوں، سبزیوں اور حتیٰ کہ حقیقی نظر آنے والے انسانی ہاتھ کی شکل بھی دے دیتے ہیں۔ بین کے بنائے ہوئے کیک دیکھ کر آپ سوچیں گے کہ شاید وہ ساری زندگی سے ہی کیک تیار کر رہے ہیں۔ حقیقت میں اُن کا کیک بنانے کا تجربہ صرف 5 سالوں کا ہے۔بین نے پانچ سال پہلے اس وقت کیک بنانے شروع کیے، جب انہوں نے ٹیٹو بناتے ہوئے اپنی ایک کلائنٹ کے پاس ایسے کیک دیکھے جن پر ماڈلز کی تصویریں تھیں۔ یہ کیک اُن کی کلائنٹ نے بنائے تھے۔ یہیں سے بین بھی فوڈ آرٹسٹ بن گئے۔بین نے بتایا کہ شروع میں وہ تفریح کے لیے صرف گھروالوں کے لیے کیک بناتے تھے لیکن بتدریج انہوں نے مشکل ڈیزائن کا انتخاب کرنا شروع کر دیا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post a Comment Blogger Facebook