''بہت کم افراد اپنے ایک ہاتھ کو استعمال کرتے ہوئے  کسی بھی چیز کی ہو بہو نقل تیار کر سکتے ہیں ۔ دونوں ہاتھوں کے یکساں استعمال سے ڈرائنگ بنانا بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ لیکن ایک شوقیہ فنکار ایسے بھی ہیں، جو ڈرائنگ بناتے ہوئے دونوں ہاتھ یکساں طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اُن کی یہی خاصیت انہیں متاثر کن بناتی ہے۔

کولن ڈار کے کا تعلق ڈیٹرائٹ سے ہے۔
وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور شوقیہ فنکار ہیں۔ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے ڈرائنگ بنانے کی خاصیت کی وجہ سے انہیں انٹرنیٹ پر خاصی مقبولیت مل رہی ہے۔عام طور پر وہ دونوں ہاتھوں میں دو مختلف رنگوں کے قلم یا برش سے  ڈرائنگ بناتے ہیں۔ وہ مشہور شخصیات،  فلموں کے مشہور کردار،  جانوروں  اور قدرتی مناظر  کی  ڈرائنگز بناتے ہیں۔ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جس کی ڈرائنگ  42 سالہ کولن اپنے دونوں ہاتھوں سے نہ بنا سکیں۔
کولن نے اپنی اس قدرتی صلاحیت کو کافی عرصے تک خفیہ رکھا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں ایک موٹیویشنل سپیکر سے متاثر  ہو کر  اپنی مہارت کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنا شروع کی ہیں۔
کولن کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مثبت ردعمل نے انہیں مزید ڈرائنگز تخلیق کرنے کی ترغیب دی۔ کولن نے بتایا کہ جب اُن کا دایاں ہاتھ تھک جاتا ہے تو وہ صرف بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔
''کولن نے 5 سال کی عمر میں ڈرائنگز بنانا شروع کی تھیں۔ وہ اب تک سینکڑوں ڈرائنگز بنا چکے ہیں۔''


Post a Comment Blogger

 
Top