''دنیا بھر میں کرونا وائرس نے عوام کو تشویش میں مبتلا کیا ہوا ہے وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس وائرس سے خوفزدہ ہیں ۔
اداکار واسع چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لندن تو کیا —اب کہیں بھی نہیں جاؤں گا ‘۔''
''واسع چوہدری کی ٹوئٹ کا کے جواب میں پنجاب نہیں جاؤں گی کے اداکار ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’ بس ابھی کراچی ایئرپورٹ پر اترا ہوں بھائی مگر ابھی گھر نہیں جاؤں گا ۔''
''انہوں نے بتایا کہ ’ میں اور اداکار عدنان صدیقی کچھ دنوں کیلئے خود کو گھر میں بند کر رہے ہیں‘''۔
ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ ’ اللہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے‘۔
''یاد رہے گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’کورونا مجھے نہ ہونا‘ جس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔''
''واضح رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ان دنوں ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اس فلم میں مہوش حیات ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی ''...

Post a Comment Blogger

 
Top