''پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے امریکا سے واپس لاہور آئیں ہیں،جس کے بعد انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کیلئے امریکا گئی ہوئی تھیں اور پانچ روز قبل ہی لاہور واپس آئی تھیں اور نہیں سردی کی شکایت تھی۔انہوں نے کہا کہ جب وہ لاہورایئر پورٹ پرپہنچی تو وہ بہت پریشان تھیں ،لیکن ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے اسکریننگ کا تمام انتظام موجو دتھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی سکریننگ کے عمل سے گزریں جس کا نتیجہ دو روز بعد سامنے آیا ہے جو الحمداللہ منفی ہے اور کہا کہ ان 2 دنوں کا انتظار بالکل آسان نہیں  تھا، انہوں نے یہ دن افکرمندی، دباؤ اور خوف کی کیفیت میں گزارے۔مایا علی نے کہا کہ یہ وقت ناصرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک اہم وقت ہے، ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے، اس وائرس کے لئے ابھی تک کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہپاکستان میں موجود بے شمار لوگ یومیہ اجرت حاصل کرتے ہیں اور ایسے حالات میں ان کے پاس خود کو اور اپنے اہل خانہ کو کھلانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ  حکومت یومیہ اجرت لینے والوں کے لیے ایسی ٹیم بنانے کی کوشش کرے جو بروقت پہنچ کر مفت معائنہ کرے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ پر بھروسہ کریں ،اپنے لیےاور اپنے اہل خانہ اور پوری انسانیت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتیں "بیشک اللہ سب سے بڑا ہے۔''

Post a Comment Blogger

 
Top