''کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس وائرس سے متاثر افراد سامنے آ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کورونا وائرس کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں جنہیں بغیر تصدیق کے ہی صارفین آگے بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں خوف کی شدت بڑھ رہی ہے۔گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک کتاب کے صفحہ کا حصہ زیر گردش ہے جس میں بتایا گیا کہ 26 یا 27 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت والا گرم پانی اور سورج کی شعاعیں وائرس کو مار دیتی ہیں۔''

Post a Comment Blogger

 
Top