اسلام آباد: (07 مارچ 2020)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارشیں اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان ،کشمیر،بالائی سندھ اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مالم جبہ میں برف باری بھی ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں قلات منفی پانچ ،کالام، پاراچنار منفی دو اور مالم جبہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
from Abb Takk News https://ift.tt/32YaA0t
Post a Comment Blogger Facebook