لاہور: (7 مارچ 2020) ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کا شکار ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے ایک ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔

مسلسل شکستوں کے باعث دباؤ کا شکار دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ایک اور پریشانی۔نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث کھیل سے ایک ہفتہ دور ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری کئےگئے بیان میں انجری کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران نسیم شاہ بائیں ٹخنے میں درد کے باعث فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ ٹیم فزیو تھراپسٹ نے انہیں طبی امداد پہنچائی اور ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ متبادل کھلاڑی طلب کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2TurhgX

Post a Comment Blogger

 
Top