''برطانوی کروڑ پتی  پیٹرڈیوی بریگزٹ پارٹی کے سیاسی امیدوار ہیں۔حال ہی میں انہوں نے  بے گھر افراد کے لیے انوکھے سلیپنگ پوڈز متعارف کرا کر ایک نئے تنازعے کو شروع کیا ہے۔یہ سلیپنگ پوڈز انہوں نے دو پلاسٹک  کے کوڑے دان   کو ملا کر بنائے ہیں۔
پیٹر نے اپنی تازہ ترین ایجاد  ایک وائرل ویڈیو  میں  پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے سلیپنگ پوڈبنانے کاخیال انہیں اس وقت آیا جب وہ  کوڑے دان سے  سنگل سیٹ گاڑی  کا پروٹو ٹائپ بنا رہے تھے۔
پیٹر نے اپنی تازہ ترین ایجاد  ایک وائرل ویڈیو  میں  پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے سلیپنگ پوڈبنانے کاخیال انہیں اس وقت آیا جب وہ  کوڑے دان سے  سنگل سیٹ گاڑی  کا پروٹو ٹائپ بنا رہے تھے۔اسی کے دوران وہ ایک کوڑے دان میں داخل ہوئے تو یہ انہیں بہت  زیادہ آرام دہ لگا۔ یہ بستر نہیں تھا لیکن  گلیوں میں سونے سے بہتر تھا۔پیٹر کئی کاروباری اداروں کے مالک ہیں اور کئی پراجیکٹ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بے گھر افراد کے لیے کوڑے  دان سلیپنگ پوڈ بنانے کا پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔
یہ انوکھے سلیپنگ پوڈز دو سرخ پلاسٹک کے کوڑے دان سے بنایا گیا ہے۔
اسے بنانے کے لیے دونوں کوڑے دانوں کو  ایک قبضے کی مدد سے جوڑ دیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر صارفین نے پیٹر کے سلیپنگ پوڈز پر کافی تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ایک  صارف کا کہنا ہے کہ شپنگ کنٹینر بے گھر افراد کے سونے کے لیے بہترین چیز ہے لیکن پیٹر کے سلیپنگ پوڈز اس سے بھی  آگے کی چیز ہیں۔''

Post a Comment Blogger

 
Top