اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور شب خون کی داستان نئی نہیں لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان بھارت کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔ اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔

The post دلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیادرکھ دی،فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ajFiDV

Post a Comment Blogger

 
Top