اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت سیاسی قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ متوقع ہے، ایمرجنسی کے تحت پورے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے پلان کا اعلان کیا جائے گا جس کے تحت اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کچھ عرصہ کے لیے بند کی جا سکتی ہیں۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لئے ملک گیر مہم چلانے اور وائرس سے بچاؤ کے اقدامات سے آگاہی کے لیے بھرپور میڈیا مہم چلانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، ملک بھر کی مساجد سے علمائے کرام کے ذریعے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گی جب کہ لوگوں کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک بھر کے سینما گھروں میں تفریحی سرگرمیوں سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی مگر تماشائیوں کے اجتماعات پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

The post کورونا وائرس کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38HPq85

Post a Comment Blogger

 
Top