اسلام آباد:(07 مارچ 2020)وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے،جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے،جس میں سخی حسن فلائی اوور، فائیو اسٹار فلائی اوور اور کے ڈی اے فلائی اوور کے منصوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نشترروڈ اور منگھوپیر روڈ بحالی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاق کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبے اور عوامی فلاحی اسکیموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔



from Abb Takk News https://ift.tt/2VQb9b9

Post a Comment Blogger

 
Top