لاہور:(07 مارچ 2020)لاہور میں سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے سابق سپرٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی، نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرارہو گئے۔
افشاں لطیف نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دس روز قبل بھی پیش آیا تھا اور آج بھی فائرنگ کا ویسا ہی واقعہ پیش آیا، ون فائیو پر کال کرنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور کاشانہ کے سیکیورٹی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جبکہ گھر کے باہرسات سے آٹھ گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے لئے درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جائےگا۔
یاد رہے کہ لاہورکے علاقے ٹاون شپ میں واقع یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمرلڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔
from Abb Takk News https://ift.tt/2VS6tBR
Post a Comment Blogger Facebook