''آسمانی مدفن''

''چین کے صوبے تبت ،شنگھائی،سیچوان اور منگولیہ میں لاشوں کو دفنانے کی بجائے کھلے میدانوں میں جانوروں اور پرندوں کے کھانے کیلئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ان قبائلیوں کا ماننا ہے کہ جس طرح پرندے اور جانور ہمارے لئے خوراک کا ذریعہ بنتے ہیں کیوں نہ جسم سے جب روح نکل جائے تو ہم بھی ان کیلئے خوراک کا بندوبست کر دیں۔ بدھ ازم کے ماننے والوں کے مطابق موت کے بعد جسم کی کوئی اہمیت نہیں ،روح کے بعد جسم ایک خالی برتن ہے۔ شنگھائی اور تبت میں زمین سخت ہے، وہاں گڑھا کھودنا ایک مشکل امر ہوتا ہے اس لئے بھی لوگ کھلے آسمان تلے مردوں کو چرند پرند کے کھانے کیلئے چھوڑ آتے ہیں۔''

Post a Comment Blogger

 
Top