1. 26 سالہ شخص 12 فروری کو ہسپتال میں داخل ہوا جہاں دو ہفتوں کے لئے زیر علاج رہاچین(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء) کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد ہر ملک کی حکومت کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد1 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ا س سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بھی 7 ہزا ر سے تجاوز کر گئی ہے۔
  2. چین میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس سے صحت یاب بھی ہوئی ہے لیکن اب ایک ایسا شخص ہلاک ہو گیا ہے جسے ہسپتال سے صحت یاب کر کے گھر بھیجا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ شخص کو 12 فروری کو کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوہفتوں کے لئے زیر علاج تھا، علاج مکمل ہونے کے بعد اس کو گھربھیج دیا گیا تھا۔
  3. ہلاک ہونے والے شخص کی بیو ی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھر آنے کے دو دن بعد سے ہی اس کے شوہر کو سانس کی شکایت تھی جس کے بعد اب و ہ اچانک سانس بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
  4. حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو صحت یابی کے بعد گھروں میں بھیج دیا گیا ہے ان میں بھی ممکن طور پر دوبارہ بیماری کے اثرا ت ہو سکتے ہیں۔ میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنے کے ہدایت کرتے ہیں۔یا د رہے کہ کرونا وائرس نے اب پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس سے بہت سے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں لیکن اب ایک صحت یا ب ہونے والا شخص بھی جاں بحق ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی بیوی کا کہنا تھا کہ گھر آنے کے دو دن بعد سے ہی اس کے شوہر کو سانس کی شکایت تھی جس کے بعد اب و ہ اچانک سانس بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔
  5. x

Post a Comment Blogger

 
Top